Results 1 to 3 of 3

Thread: داماد عرف جوائی ۔۔۔۔۔ نبیلہ شہزاد

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Lol داماد عرف جوائی ۔۔۔۔۔ نبیلہ شہزاد

    داماد عرف جوائی ۔۔۔۔۔ نبیلہ شہزاد

    Damaad urf jawaii.jpg
    پاکستان کے دوسرے صوبہ جات کا تو مجھے علم نہیں لیکن شاید ہمارے لوگوں نے پنجاب کی ثقافت میں ایک یہ شق بھی شامل کر دی ہے کہ عزیز واقارب میں خوشیوں کے مواقع پر اپنی اہمیت کا احساس دلوانا۔ یہ احساس خوشیوں سے متاثرہ گھرانے سے روٹھ کر دلایا جاتا ہے ان مواقع میں سب سے اہم موقع شادی بیاہ ہے اکثر اوقات پر کوئی نہ کوئی چچا، ماموں، پھوپھی روٹھے ہوتے ہیں۔ انہیں پرانے سے پرانے گلے شکوے اس خوشی کے موقع پر یاد آتے ہیں۔کبھی کبھی تو بارات والے دن بھی دولہامیاں سجنے سنورنے سے پہلے اپنے باپ کے ساتھ مل کر رشتہ داروں کو منا رہا ہوتا ہے کہ یہ لوگ بارات کے ساتھ جائیں۔ ان روٹھنے والے رشتوں میں سب سے اہم رشتہ جوائی عرف داماد کا ہے۔ جسے روٹھنے کیلئے کسی معقول وجہ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس داماد نامی مخلوق کے ارد گرد سینکڑوں وجوہات بکھری پڑی ہوتی ہیں۔ اور وہ بیچارہ ماتھے پر سلوٹیں ڈال کر گھور گھور کر ان وجوہات میں سے اپنی پسند کا انتخاب کر رہا ہوتا ہے۔
    رشتہ طے کرنے سے لے کر دن مقرر کرنے ہوں یا مینیو کا انتخاب ہو، ہر معاملے میں اسے لازمی شامل رکھا جاتا ہے۔ پھر ساس صاحبہ اس کے ہر رشتے دار کو فون کر کرکے شادی میں شامل ہونے کا کہتی ہیں۔ بیٹے کی شادی سے پہلے ہی داماد کا بہترین جوڑا سوٹ سلوا کر بھیج دیا جاتا ہے کہ ہمارے بیٹے کی بارات والے دن یہ پہننا ہے۔ شادی میں ساس کو کسی اور مہمان کی فکر ہو نہ ہو داماد کی فکر میں وہ ضرور گھل رہی ہوتی ہے کہ اس نے ناشتہ کیا ہے یا نہیں، کھانا کھایا ہے یا نہیں، اگر دامادکی خاطر مدارت میں کوئی کمی رہ گئی تو روٹھ جائے گا اور کھٹ سے کہے گا کہ ''مجھے تو کسی نے پوچھا ہی نہیں، میری تو کوئی وقعت ہی نہیں سسرال میں، میں بھوکا رہا‘‘۔
    بھلا اتنی قدروقیمت کم ہے کیا؟ پورا سسرالی کنبہ اس کے آگے پیچھے دوڑ رہا ہوتا ہے۔ چاہے اس بھاگ دوڑ میں وہ آپس میں ہی ٹکراتے رہیں۔ ایک داماد ہی سارے مہمانوں سے بھاری نظر آ رہا ہوتا ہے۔ اگر شومئی قسمت داماد ایک سے زیادہ ہوں۔ تو زیادہ تر ان کی آپس میں مخالفت ہی ہوتی ہے۔ وہ سسرال میں بیٹھ کر غصے میں ایک دوسرے کو ایسے گھور رہے ہوتے ہیں جیسے گھر میں بندھی کوئی مخلوق گھر میں آنے والے اجنبی لوگوں کو گھورتی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے موقع ملتے ہی یہ ایک دوسرے کو کچا چبا جائیں گے۔
    دامادوں کی آپس میں دوستی۔۔۔۔ ارے نہیں نہیں۔۔۔ وہ بھی خطر ناک ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں وہ مل بیٹھ کر سسرال کے خلاف ہی پلاننگ میں مشغول رہتے ہیں، کیونکہ ان کا دکھ درد سانجھا ہوتا ہے۔ایک سادہ لوح داماد، جس نے اپنے سسرال میں اوپر دیکھا، نیچے دیکھا، دائیں دیکھا، بائیں دیکھا، روٹھنے کی کوئی وجہ نہ مل سکی۔ آخر کار تنگ آکر تھک ہار کر بچوں کے ہاتھ میں گھی کے خالی کنستر اور ڈنڈے پکڑا دئیے کہ چھت پر جا کر انہیں ڈھول کی طرح پیٹو تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ یہ شادی والا گھر ہے۔ بچوں نے ایسا ہی کرنا شروع کر دیا۔ کانوں کے پردے پھاڑنے والا شور سن کر نیچے موجود کچھ لوگوں نے کہہ دیا۔
    ''یہ کون ہے اوپر‘‘؟بس جی اسی بات پر اعتراض ہو گیا کہ ''اب ہم کون ہیں؟ ہم کون ہیں تو کون ہی سہی‘‘ اتنی سی بات پر روٹھ کر یہ جا اور وہ جا۔
    ایسے ہی ایک بار ایک داماد اپنے سسرال مخالف تانے بانے بننے کی مصروفیت میں الجھا ہوا موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کر گیا،ٹریفک کانسٹیبل نے روک کرگرج دار آواز میں پوچھا ۔ ''اوئے توں کی لگا ایں‘‘؟ یعنی کس بڑے عہدے پر فائز ہو جس کے غرور میں قانون کی خلاف ورزی کر دی؟ خیالات کی دنیا میں تذبذب کے شکار اس شخص نے جواب دیا۔ '' میں جوائی لگا ہوں‘‘ (میں داماد کے عہدے پر فائز ہوں) ضروری نہیں کہ سارے داماد ایسے ہی ہوں مذکورہ قسم کے برعکس بھی داماد ہوتے ہیں۔ہم نے تو بس سرسری سا آپ کی دلچسپی کیلئے ذکر کر دیا ۔۔۔ناراض مت ہوئیے گا ۔۔۔۔



    2gvsho3 - داماد عرف جوائی ۔۔۔۔۔ نبیلہ شہزاد

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: داماد عرف جوائی ۔۔۔۔۔ نبیلہ شہزاد

    2gvsho3 - داماد عرف جوائی ۔۔۔۔۔ نبیلہ شہزاد

  3. #3
    Join Date
    Jan 2023
    Location
    Saudi Arabia
    Posts
    565
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    2

    Default Re: داماد عرف جوائی ۔۔۔۔۔ نبیلہ شہزاد

    Sahi...bilkul

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •