سرینگر میں ‘’کشمیر بنے گا پاکستان’’ کے پوسٹرز لگ گئے
srinagar.jpg
مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ممکنہ دورے کے بائیکا ٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، سرینگر میں "کشمیر بنے گا پاکستان "کے پوسٹرز لگ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں نریندرا مودی کے مقبوضہ وادی کے دورے پر مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا گیا جس میں پاکستان زندہ باد ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ اور نریندر مودی کشمیریوں کا قاتل ہے کے نعرے بھی درج تھے۔
پوسٹرز مختلف کشمیری تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے جس میں آل پارٹیز حریت کانفرنس، کاروان حریت جموں کشمیر بھی شامل ہے۔