وزیراعظم کے صاحبزادوں نے نماز جمعہ ادا کی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
wazir e azam.jpg
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھینچی گئی تصویر سوشل میڈٰیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان افریقا میں پہنا جانے والا مسلمان مردوں مخصوص لباد پہنے ہوئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سلیمان اور قاسم کینیا کے شہر لیمو میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھڑے ہیں۔
اس تصویر میں ان دونوں کیساتھ ایک نامعلوم سیاہ فام شخص بھی نظر آ رہا ہے۔
انسٹاگرام صارفین تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر پوسٹ ہونے والی اس تصویر کو بہت ہی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
صارفین یہ دیکھ کر کہ وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے نماز جمعہ کی ادائیگی کرتے ہیں، خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔
انسٹاگرام صارفین وزیراعظم کے صاحبزادوں کی لمبی عمر اور اسلام کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہونے کیلئے ڈھیروں دعائیں دے رہے ہیں۔