سورہ سبا کی آیت نمبر 15سے 17میں اللہ کا ارشاد
سورہ سبا کی آیت نمبر 15سے 17میں ارشاد فرماتے ہیں: ''بلا شبہ یقینا (قومِ) سبا کے لیے تھی اُن کے رہنے کی جگہ میں ایک نشانی دوباغ دائیں اور بائیں جانب (تھے) (ہم نے انہیں حکم دیا تھا) کھاؤ اپنے رب کے رزق سے اور اُس کا شکر ادا کرو‘ (یہ) پاکیزہ شہر ہے اور(وہ) بہت بخشنے والا رب ہے۔ پھر اُنہوں نے منہ موڑ لیا تو ہم نے بھیجا اُن پر زور کا سیلاب اور ہم نے اُن کو بدلے میں دیے اُن کے دوباغوں کے عوض میں (اور) دو باغ بدمزہ میوے والے اور جھاؤ کے درختوں والے اور کچھ تھوڑی سی بیریوں والے تھے۔ یہ ہم نے بدلا دیا اُنہیں اس وجہ سے جو انہوں نے کفر کیا اور نہیں ہم سزا دیتے مگر اُسے جو بہت ناشکرا ہو‘‘۔