Results 1 to 2 of 2

Thread: *سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے*

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic *سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے*

    *سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے*

    senate.jpg
    پارلیمنٹ ہاؤس، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت سے 2، سندھ سے 11 جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 12، 12 سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔

    اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور مسلم لیگ (ن) کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ 100 ارکان کے ایوان میں سے 52 سینیٹرز اپنی چھ سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے انتظامات کر لئے ہیں۔

    ایک نگران کمیٹی قائم کی گئی ہے جو تمام متعلقہ ریکارڈ اور معلومات فراہم کرے گی اور الیکشن کمیشن کو ضرورت پڑنے پر تحقیقات کرے گی۔

    شکایت کے ازالے کا نظام قائم کیا گیا ہے تاکہ عوام اپنی شکایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن بھیج سکیں۔

    الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں بدعنوانی کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے خصوصی نگران سیل بھی قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔





    2gvsho3 - *سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے*

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: *سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے*

    2gvsho3 - *سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے*

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •