جہاد فرض ہونے کے بعد تم جہاد نہ کرو (البقرہ 246)۔
کیا تم کو بنی اسرائیل کی اس جماعت کا حال معلوم نہیں جس نے موسٰی کے بعد اپنے پیغمبر سے کہا کہ کسی کو ہمارا بادشاہ بنا دیجیے تاکہ ہم اللہ کی راہ میں جہاد کریں، پیغمبر نے کہا کہ ممکن ہے جہاد فرض ہونے کے بعد تم جہاد نہ کرو۔ انہوں نے کہا بھلا ہم اللہ کی راہ میں جہاد کیوں نہیں کریں گے، ہم تو اپنے گھروں سے اجاڑ ے گئے ہیں اور بچوں سے دور کردیے گئے ہیں۔ پھر جب ان پر جہاد فرض ہوا تو سوائے تھوڑے لوگوں کے سب اپنے فیصلوں سے بدل گئے اور اللہ تعالیٰ ظالم لوگوں کو خوب جانتا ہے۔‘‘ (سورہ بقرہ آیت 246)