سورۃ الکافرون کا ترجمہ
٭ـ:ترجمہ ’’ اے محمد(ﷺ)! ان سے کہہ دو کہ ’’اے کافرو! نہ میں ان معبودوں کو پوجتا ہوں جن کو تم پوجتے ہو اور نہ تم اس معبود کو پوجنے والے ہو جس کو میں پوجتا ہوں۔ اور آئندہ بھی نہ میں ان معبودوں کو پوجنے والا ہوں جن کو تم نے پوجا ہے اور نہ تم اس معبود کو پوجنے والے ہو جس کو میں پوجتا ہوں۔ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔‘‘(الکٰفرون109:1-6)