مسور دال مصالحہ
اجزاء: لال مسور کی دال بھیگی375گرام،پیاز ایک عدد،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ،ٹماٹر تین سے چار عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ،کُٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہری مرچیں چار سے پانچ عدد،تیل ایک کپ (تڑکا لگانے کے لیے)کڑی پتے چھ عدد،پیاز ایک عدد،لہسن چار جوئے،زیرہ ایک چائے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ترکیب: تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں،پھر اس میں ادرک لہسن،ہری مرچیں،پسی لال مرچ،نمک،پسی ہلدی،کُٹا زیرہ اور ٹماٹر شامل کر کے بھونیں۔اس کے بعد بھیگی لال مسور کی دال ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔اب اس میں دو کپ پانی شامل کر کے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔جب دال گل جائے تو چمچ سے گھوٹ لیں۔تڑکا لگانے کے لیے تیل گرم کر کے تمام اجزاء کو ڈال کر فرائی کریں۔آخر میں دال کو تڑکا لگائیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرم سرو کریں۔