شلجم مٹر کی سبزی
اجزائ:شلجم1/2کلو،مٹر1/2کلو،میتھی1/2کلو،ٹماٹر1/2کلو،ہری مرچیں آٹھ عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،گول لال مرچیں دس عدد،لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل1/2کپ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب: پہلے سبزی دھو کر ہلدی ڈال کر اُبال لیں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے گول لال مرچ،زیرہ،لہسن اور نمک شامل کر کے بھون لیں۔خوشبو آنے پر اس میں ہری مرچیں ڈال دیں،پھر اس میں اُبلی سبزیاں شامل کر کے تیز آنچ پر بھون لیں۔آخر میں اسے ڈش میں نکال کر پسا گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔