شعبان کے علاوہ کسی اور مہینہ میں کثرت سے روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔


حضرت عائشہ ؓسے مروی ہے کہ آنحضرتؐ جب روزے رکھنا شروع فرماتے تو ہم کہتے کہ آپؐ اب روزہ رکھنا ختم نہ کریں گے اور جب کبھی آپؐ روزہ نہ رکھنے پہ آتے تو ہم یہ کہتے کہ آپ ؐ اب روزہ کبھی نہ رکھیں گے۔ میں نے آنحضرت ؐ کو رمضان شریف کے علاوہ کسی اور مہینہ کے مکمل روزے رکھتے نہیں دیکھا اور میں نے آنحضرت ؐ کو شعبان کے علاوہ کسی اور مہینہ میں کثرت سے روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔ (صحیح البخاری:رقم الحدیث:1969، صحیح مسلم:رقم الحدیث 1156)