بہشتی آدمی ۔۔۔ (حدیث نبوی ﷺ)۔
صحیح بخاری میں حضرت حارثہ بن وھب الخزاعیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کہ میں تمہیں بہشتی آدمی کے متعلق نہ بتا دوں۔ وہ دیکھنے میں کمزور و ناتواں ہوتا ہے (لیکن اللہ کے یہاں اس کا مرتبہ یہ ہے کہ) اگر کسی بات پر اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ اسے ضرور پوری کر دیتا ہے اور کیا میں تمہیں دوزخ والوں کے متعلق نہ بتا دوں‘ ہر بدخو، بھاری جسم والا اور تکبر کرنے والا۔
۔4۔صحیح مسلم میں حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے اور انہوں نے نبی کریمﷺ سے روایت کی، آپﷺ نے فرمایا: ''جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہو گا، وہ جنت میں داخل نہ ہو گا‘‘۔ ایک آدمی نے کہا: انسان چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے اچھے ہوں اور اس کے جوتے اچھے ہوں۔ آپ نے فرمایا: ''اللہ خود جمیل (خوبصورت) ہے، وہ جمال کو پسند فرماتا ہے۔ تکبر، حق کو قبول نہ کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے‘‘۔