آج کا پکوان چنے چاول
chanay daal.jpg
اجزاء: اُبلے چنے 1/2 کلو، پیاز چار عدد ، ٹماٹر چار عدد، ثابت دھنیا (کُٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ،کُٹا ہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ، کڑی پتے آٹھ عدد،لال مرچ 2-3 عدد،ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا 1/2 گٹھی ، تیل 1/2 کپ، پسی الائچی دو چائے کے چمچ، باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
چاول کیلئے: چاول 1/2 کلو، پیا ز ایک عدد، ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ دو عدد،ہرا دھنیا ایک گٹھی،زیرہ ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،تیل چار کھانے کا چمچ
ترکیب: تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا سا فرائی کر کے نکالیں اور ٹماٹر کے ساتھ پیس لیں۔ بچے ہوئے تیل میں ثابت دھنیا،کُٹا ہوا زیرہ، نمک، پسا دھنیا،ہلدی،کڑی پتے،لال مرچ، پسی الائچی اور ادرک لہسن ڈال کر مصالحہ بھون لیں، پھر اس میں پسے ٹماٹر اور پیاز ملا کر اچھی طرح بھونیں۔ اس کے بعد اُبلے چنے شامل کر کے دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکائیں اور چولہا بند کر دیں۔آخر میں ہری مرچ ، ہرا دھنیا ، بارک کٹی ادرک اور پسا گرم مصالحہ ملا دیں۔
چاول کیلئے: پہلے چاول بھگو دیں۔اب تیل میں پیاز برائون کر کے ادرک لہسن،ہلدی،زیرہ ، کالی مرچ اور نمک شال کر دیں۔جب دَم آ جائے تو ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔