شیش تائو
اجزاء: بکرے کی ران کا گوشت آدھا کلو(پارچے)،گھی60گرام،پسا ہوا گرم مصالحہ 20گرام،لیموںدو عدد یا نصف کھٹا،ٹماٹر دو چھوٹے چند عدد،پیاز ایک عدد
ترکیب: ایک چینی یا تام چینی کے پیالے میں لیموں یا کھٹے کا رس نچوڑ لیں۔اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،سرکہ،مرچ اور نمک ملا دیں۔اس مرکب کو جولیموں کے رس کے ملانے سے بنا ہے،پگھلائے ہوئے گھی میں ملا دیں اور چمچے سے خوب اچھی طرح ہلائیں۔گوشت کو اس مرکب میں ڈال دیں۔اس طرح کہ یہ مرکب سے پوری طرح لتھڑ جائیں۔اب سیخوں پر چڑھا کر آگ پر پختہ کر لیں کہ گوشت کے ہر پارچے کے پیچھے پیازکاٹکڑااور ٹماٹر کا ٹکڑا بھی ہو ،تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔