مختصر، پراثر
کسی انسان کا پہلا پیار بننا کوئی بڑی بات نہیں ، بننا ہے تو کسی کا آخری پیار بنو ۔ کوشش کرو تمہارے بعد اسے کسی اور کے پیار کی ضرورت نہ پڑے۔
قانون قدرت اٹل حقیقت ہے۔ ایسا ہی قانون ہے جو انسان کسی کو استعمال کرے اور اس کو دھوکا دے کر اپنی خوشیاں حاصل کرے وہ کبھی نہ کبھی خود کو اس سے بھی زیادہ استعمال ہوکر دھوکہ کھا کر دکھ سہنا شروع کر دیتا ہے جو جیسا کرتا ہے ویسا ہی وہ سہتا بھی ہے۔
سقراط کے سامنے ایک شخص خوشبو ، اعلیٰ پوشاک ، کمال کے لباس میں ملبوس ، ایک چھتری لیے نظر آیا۔ سقراط حیران ہوا،کہ یہ کون ہے۔ پھر اس نے اسے کہا کہ’’ جناب ،کچھ ارشاد فرمائیے تاکہ پتہ چلے کہ آپ کے اندر کیا ہے۔