خوشی

انسان کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی خوش رہ سکتا ہے، اس کی پہلی ترکیب یہ ہے کہ ’’اوپر‘‘ دیکھنے کی بجائے اپنے سے کمتر پر نظر رکھیے، شکوے شکایات کم سے کم کیجئے اور اللہ تعالیٰ کی جو نعمتیں آپ کے پاس ہیںان کاشکر ادا کیجئے ۔ مسائل کے بارے میں کم سے کم سوچیے، مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں ۔نتائج کے بارے میں فکر مندی کی ضرورت بہیں۔ صرف اپنی ذمہ داریاں پوری کیجئے، اپنی سکت سے زیادہ کام لینے سے گریز کیجئے، دوسروں کی برائیوں پر نظر مت رکھیے۔ اپنی برائیاں دور کیجئے ، کچھ وقت اپنے لیے نکال لیجئے، اپنے رب سے باتیں کیجئے، اپنے ارد گرد کے لوگوں اور اہل خانہ کو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے ، آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں ملیں گی ۔