Results 1 to 3 of 3

Thread: میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

    میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے
    بن گئی ہے مسئلہ سارے زمانے کے لیے

    ریت میری عمر میں بچہ نرالے میرے کھیل
    میں نے دیواریں اٹھائی ہیں گرانے کے لیے

    وقت ہونٹوں سے مرے وہ بھی کھرچ کر لے گیا
    اک تبسم جو تھا دنیا کو دکھانے کے لیے

    آسماں ایسا بھی کیا خطرہ تھا دل کی آگ سے
    اتنی بارش ایک شعلے کو بجھانے کے لیے

    چھت ٹپکتی تھی اگرچہ پھر بھی آ جاتی تھی نیند
    میں نئے گھر میں بہت رویا پرانے کے لیے

    دیر تک ہنستا رہا ان پر ہمارا بچپنا
    تجربے آئے تھے سنجیدہ بنانے کے لیے

    میں ظفرؔ تا زندگی بکتا رہا پردیس میں
    اپنی گھر والی کو اک کنگن دلانے کے لیے
    ظفر گورکھپوری



    2gvsho3 - میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

    2gvsho3 - میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

  3. #3
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default Re: میری اک چھوٹی سی کوشش تجھ کو پانے کے لیے

    Bohat Khoob Janaab :-)
    (-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •