ایک منٹ میں 58 پش اپس، عرفان محسود نے80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بھارتی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
irfan masood.jpg
پاکستان کےعرفان محسود نے80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 58 پش اپس لگا کر بھارتی حریف روہتاش چوہدری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے سپوت عرفان محسود نے ایک اور بڑ اکارنامہ کر دکھایا، قومی ایتھلیٹ نے 80 پاؤنڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں 58 پش اپس لگا کر بھارت کے روہتاش چودھری کو اعزاز سے محروم کر ۔
اس سے پہلے روایتی حریف روہتاش چوہدری نے 51 پش آپس لگائی تھیں ۔ عرفان محسود تیرہ بھارتی سمیت اکتالیس گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔