خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم کا بیان، جمائما گولڈ سمتھ کا ردعمل آگیا

jamiama.jpg
جمائما گولڈ سمتھ نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتی ہوں ان کے بیان کوغلط انداز میں پیش کیا گیا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ردعمل میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ جس عمران خان کو میں جانتی ہوں، وہ خواتین پر نہیں مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنے کے قائل ہیں۔
جمائما نے اپنے ٹویٹ میں قرآن پاک کی آیت کا حوالہ بھی دیا جس میں مومن مردوں کو اپنی نظریں نیچی رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فحاشی کو جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ قرار دیا تھا۔