Results 1 to 2 of 2

Thread: پاکستان نے جنوبی افریقا کو فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی، فخر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic پاکستان نے جنوبی افریقا کو فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی، فخر

    پاکستان نے جنوبی افریقا کو فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی، فخر مین آف دی سیریز قرار

    cricket.jpg
    پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن میچ جیت لیا، سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ میزبان ٹیم 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 292 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ قومی ٹیم کی طرف سے فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔ جبکہ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کپتان بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    پاکستان کی طرف سے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتدائی اوورز میں زبردست شارٹس کھیلے اور سکور کو آگے بڑھایا۔

    میزبان ٹیم کو پہلا نقصان 54 سکور پر اٹھانا پڑا جب مارکرم 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ جے جے سمٹس 17 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا۔

    اوپنر مالان 70 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کپتان باووما 20 سکور بنا کر نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کلاسن کو بھی محمد نواز نے چلتا کیا ۔ بیٹسمین 4 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    دیگر بیٹسمنیوں میں کائیل ویرائن 62 ، فیلکووایو 54 ، مہاراج 19، ہینڈرکس 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 292رنز بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 3.3 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی اننگز

    اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا اور شاہینوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کریز پر آئے اور پہلی شراکت داری میں ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے تاہم 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر امام الحق مہاراج کی بال پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 57 رنز بنائے۔

    فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف 99 گیندوں پر ون ڈے کیرئیر کی چھٹی سنچری مکمل کی اور اگلے ہی لمحے 101 رنز پر مہاراج ہی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

    محمدرضوان جلد بازی میں 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ایک مرتبہ پھر مہاراج نے وکٹ حاصل کی۔ 15 ماہ بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آنے والے سرفراز احمد کی اننگز 13 گیندوں پر 13 رنز پر محدود رہی، سمٹس نے اپنی ہی گیند پرکیچ تھاما۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 1، محمد نواز نے 4 سکور بنائے، مارکرم کے حصے میں دونوں وکٹیں آئیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 96 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جبکہ حسن علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 32رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کے درمیان 63 سکورکی پارٹنر شپ بنی۔ گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 320 رنزبنائے۔ مہاراج نے تین جبکہ مارکرم نے دو شکار کیے۔

    یاد رہے کہ شاہینوں اور پروٹیز کے مابین 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم 17 رنز سے فتح یاب ہوئی تھی۔

    آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ آصف علی ، دانش عزیز اور محمد حسنین کو ٹیم سے آؤٹ کر دیا گیا، انجری کے شکار شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ حسن علی، سرفراز احمد اور محمد نواز کو بھی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے، سرفراز احمد کی ون ڈے کرکٹ میں 15 ماہ بعد واپسی ہوئی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے سکواڈز

    پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف

    جنوبی افریقہ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: جے جے سمٹس، کیشوو مہاراج، ٹیمبا باووما، بیئورن ہینڈرکس، کلاسن، ڈیرن ڈوپاولن، اینڈیل فیلکووایو، کائیل ویرائن، ایڈن مارکرام، جانے مالان ، لوتھو سپاملا



    2gvsho3 - پاکستان نے جنوبی افریقا کو فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی، فخر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: پاکستان نے جنوبی افریقا کو فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی،

    2gvsho3 - پاکستان نے جنوبی افریقا کو فیصلہ کن میچ ہرا کر سیریز جیت لی، فخر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •