ٹیپو سلطان اور نپولین بونا پارٹ Û”Û”Û”Û”Û”Û” عبدالØ+فیظ ظفر

Tippu sultan aur Nepolian.jpg
دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور دونوں میں خط Ùˆ کتابت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ Ú©Ú†Ú¾ فرانسیسی ٹیپو سلطان Ú©ÛŒ مدد کرنے میسور پہنچے بھی تھے۔ ٹیپو سلطان Ú©ÛŒ طرØ+ نپولین بوناپارٹ بھی ایسٹ انڈیا کمپنی Ú©Ùˆ ہندوستان سے نکالنے کا شدید آرزومند تھا۔ نپولین اس Ø+قیقت سے بخوبی آشنا تھا کہ میسور کا Ø+کمران اپنے عوام میں بہت مقبول ہے اس Ú©ÛŒ وجہ یہ تھی کہ وہ سماجی انصاف کا علمبردار تھا۔ اس Ú©Û’ علاوہ میسور ہندوستان Ú©ÛŒ سب سے زیادہ خوشØ+ال ریاست تھی۔ ٹیپو سلطان Ù†Û’ پالیگاروں کا خاتمہ کیا۔ یہ پالیگار اس زمانے Ú©Û’ ساہوکار تھے جو غریب عوام Ú©Ùˆ دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی ٹیپو سلطان سے خوفزدہ تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ ٹیپو سلطان مزاØ+مت Ú©ÛŒ وہ دیوار ہے جسے گرانا آسان کام نہیں۔ ٹیپو سلطان Ù†Û’ میسور میں سکوں کا نیا نظام اور کیلنڈر متعارف کرایا۔ وہ یقینی طور پر اختراع پسند تھا۔
ٹیپو سلطان Ú©Ùˆ یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس Ù†Û’ تاریخ میں پہلی بار جنگ میں راکٹوں کا استعمال کیا۔ Ú©Ú†Ú¾ عرصہ پہلے ہی بنگلور میں وہ راکٹ بھی برآمد کیے گئے جو ٹیپو سلطان Ù†Û’ جنگوں میں استعمال کیے تھے۔ اس Ù†Û’ برطانوی فوجوں Ú©ÛŒ پیش قدمی روکنے کیلئے راکٹ نصب کئے۔ سرنگاپٹم Ú©Û’ Ù…Ø+اصرے Ú©Û’ دوران بھی یہ راکٹ استعمال کیے گئے۔ فرانس Ú©Û’ فوجی جرنیل نپولین بوناپارٹ Ù†Û’ ٹیپو سلطان Ú©Û’ ساتھ اتØ+اد قائم کرنے Ú©ÛŒ طرف قدم بڑھایا۔ ٹیپو سلطان اور اس Ú©Û’ والد Ø+یدر علی Ù†Û’ اپنی فوج Ú©Ùˆ جس Ú©ÛŒ فرانسیسی فوجیوں Ù†Û’ تربیت Ú©ÛŒ تھی‘ فرانس Ú©Û’ ساتھ اتØ+اد کر Ú©Û’ انگریزی استعمار Ú©Û’ خلاف جدوجہد کی۔ اس Ú©Û’ علاوہ ان اتØ+ادیوں Ù†Û’ میسور Ú©Û’ اردگرد Ú©ÛŒ طاقتوں کا بھی خوب مقابلہ کیا۔ ان میں مرہٹے‘ سیرا‘ مالابار‘ کوڈاگو‘ بیڈنور اور ٹریون کور شامل ہیں۔ اپنے والد Ø+یدر علی Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ بعد ٹیپو میسور کا Ø+کمران بنا اور اس Ù†Û’ انگریزوں اور میسور Ú©ÛŒ دوسری جنگ (Anglo-Mysore war) میں فتØ+ Ø+اصل کی۔اس Ú©Û’ بعد اس Ù†Û’ 1784 میں معاہدہ مینگلور کیلئے انگریزوں سے مذاکرات بھی کیے۔ دوسری جنگ Ú©Û’ دوران ٹیپو Ú©Û’ والد Ø+یدر علی کا سرطان Ú©Û’ مرض Ú©ÛŒ وجہ سے انتقال ہو گیا۔
ایسٹ انڈیا کمپنی Ú©ÛŒ ٹیپو سلطان سے دشمنی برقرار رہی اور اس Ú©ÛŒ وجہ 1789 Ø¡ میں اس کا بریون کور پر Ø+ملہ تھا جو برطانیہ کا اتØ+ادی تھا۔ تیسری جنگ میں ٹیپو سلطان Ú©Ùˆ سرنگا ٹپم معاہدے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس معاہدے Ú©ÛŒ رو سے اسے اپنے مفتوØ+ہ علاقوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان علاقوں میں مالا بار اور مینگلور شامل تھے ØŒ اس Ù†Û’ مختلف ممالک میں اپنے ایلچی بھیجے جن میں عثمانی سلطنت‘ افغانستان اور فرانس شامل ہیں۔ ان ایلچیوں Ú©Ùˆ بھیجنے کا مقصد یہ تھا کہ برطانیہ Ú©ÛŒ مخالفت میں سب اکٹھے ہو جائیں۔
انگریزوں اور میسور Ú©Û’ مابین چوتھی جنگ میں ایسٹ انڈیا کمپنی Ú©Û’ علاوہ مرہٹے اور نظام آف Ø+یدرآباد بھی شامل تھے اور پھر میر صادق جیسے غدار Ù†Û’ بھی ٹیپو Ú©ÛŒ پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ ان سب Ù†Û’ مل کر ٹیپو Ú©Ùˆ شکست دے دی۔ 4مئی 1799Ø¡ Ú©Ùˆ ٹیپو سلطان Ú©Ùˆ شہید کر دیا گیا۔ اس وقت شیر میسور اپنے قلعے سرنگا پٹم کا دفاع کر رہا تھا۔ ٹیپو Ú©ÛŒ میت Ú©Ùˆ ایک انگریز سپاہی Ù†Û’ پہچانا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی جلد از جلد ٹیپو سلطان سے نجات Ø+اصل کرنا چاہتی تھی کیونکہ اسے یہ خطرہ تھا کہ کہیں نپولین اپنی فوج Ú©Ùˆ Ù„Û’ کر میسور نہ Ø¢ جائے۔ سر والٹر سکاٹ Ú©Û’ مطابق Ø+یدر علی اور اس کا بیٹا ٹیپو سلطان دونوں نپولین بوناپارٹ سے بہت متاثر تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ٹیپو سلطان Ù†Û’ انگریزوں اور مرہٹوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ وہ جب تک Ø+کمران رہا‘ اسے آزمائشوں کا سامنا رہا لیکن اس Ú©Û’ پایۂ استقامت میں لغزش نہ آئی۔
جب برطانوی فوجوں Ù†Û’ شہر Ú©ÛŒ دیواریں توڑ دیں تو فرانس Ú©Û’ فوجی مشیروں Ù†Û’ ٹیپو سلطان Ú©Ùˆ مشورہ دیا کہ وہ خفیہ راستوں سے بھاگ جائے لیکن اس Ù†Û’ انکار کر دیا۔ یہی اس Ú©ÛŒ بہادری اور شجاعت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ وہ عزم اور Ø+وصلے Ú©ÛŒ چٹان تھا اور میدان Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر بھاگنا اس Ú©ÛŒ فطرت میں نہیں تھا۔ اس کا یہ قول اس Ú©ÛŒ زندگی کا پورا فلسفہ بیان کرتا ہے۔ شیر Ú©ÛŒ1 دن Ú©ÛŒ زندگی گیدڑ Ú©ÛŒ 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے‘‘۔
ہم یہاں اپنے قارئین Ú©Ùˆ بتاتے چلیں کہ 1999Ø¡ میں جب ٹیپو سلطان کا 200واں یوم شہادت منایا جا رہا تھا تو سابق وزیر بے نظیر بھٹو Ù†Û’ دعویٰ کیا تھا کہ ٹیپو سلطان Ú©Û’ آبائو اجداد کا تعلق پنجاب سے تھا۔ ان Ú©Û’ مطابق ٹیپو سلطان Ú©Û’ آبائو اجداد کا تعلق چنیوٹ سے تھا۔ Ø+یدر علی Ú©Û’ والد فتØ+ Ù…Ø+مد جو بنیادی طور پر پنجاب سے تعلق رکھتے تھے سیرا Ú†Ù„Û’ گئے (اب ضلع تماکورو) ان Ú©Û’ ساتھ ان Ú©Û’ والد Ù…Ø+مد علی خان اور چچا Ù…Ø+مد ولی خان بھی تھے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ٹیپو سلطان Ú©Û’ آبائو اجداد چنیوٹ Ú©Û’ ایک قبیلے سپرا سے تعلق رکھتے تھے۔
اب جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ نپولین بوناپارٹ ہندوستان کیوں آنا چاہتا تھا اور ٹیپو سلطان Ú©ÛŒ مدد کیوں کرنا چاہتا تھا تو اس Ú©ÛŒ وجہ یہ ہے کہ نپولین مشرق وسطیٰ میں اپنے قدم جمانا چاہتا تھا اور اس کیلئے ضروری تھا کہ وہ جنوبی ہندوستان Ú©Û’ Ø+کمرانوں Ú©Ùˆ اپنے ساتھ ملائے، یہ اس کا خواب تھا۔ نپولین Ù†Û’ ٹیپو سلطان Ú©Ùˆ کئی خطوط بھی Ù„Ú©Ú¾Û’ 2017 میں مشہور برطانوی مؤرخ اینڈریو رابرٹس Ù†Û’ جے پور لٹریچر فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ نپولین Ú©Û’ خطوط تھے جن Ú©ÛŒ وجہ سے ٹیپو سلطان مصائب میں گھر گیا۔ اس Ù†Û’ ٹیپو سلطان Ú©Ùˆ اتØ+اد Ú©ÛŒ تجویز دی جس پر انگریز Ø+کمرانوں Ù†Û’ ٹیپو سلطان Ú©ÛŒ سزائے موت یقینی بنا دی۔ اس وقت نپولین مصر میں تھا اور وہ ہندوستان پیش قدمی نہیں کر سکتا تھا۔ اس Ú©ÛŒ فوجی طاقت بھی اتنی زیادہ نہیں تھی۔ راستے میں2 بڑے صØ+را تھے اور برطانوی بہت طاقتور تھے۔ اگرچہ نپولین Ù†Û’ اپنے کئی فوجی ٹیپو Ú©ÛŒ مدد کیلئے بھیجے تھے لیکن وہ خود نہ Ø¢ سکا۔
1793 Ø¡ میں فرانس اور برطانیہ Ú©ÛŒ جنگ Ù†Û’ فرانسیسی کاوشوں Ú©Ùˆ تقویت بخشی کہ وہ مقامی Ø+کمرانوں Ú©ÛŒ مدد سے انگریزوں Ú©Ùˆ ہندوستان سے باہر نکال دیں۔ ہندوستان میں فرانس Ú©ÛŒ سب سے بڑی ملکیت پونڈیچیری تھا۔
Ø+یدر علی تو انگریزوں کا دشمن تھا ہی لیکن ٹیپو سلطان اپنے باپ سے بھی ایک قدم Ø¢Ú¯Û’ تھا۔ٹیپو سلطان فرانسیسیوں کا اتØ+ادی تھا اس Ú©ÛŒ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ''انقلاب فرانس‘‘ Ú©Û’ دوران ٹیپو سلطان Ù†Û’ بڑے جوش Ùˆ خروش کا مظاہرہ کیا تھا اور نپولین Ú©ÛŒ دل کھول کر تعریف Ú©ÛŒ تھی۔ نپولین Ù†Û’ ٹیپو سلطان Ú©Ùˆ ایک مراسلہ بھیجا۔ اس Ù†Û’ کہا کہ اگر ممکن ہوا تو وہ زمین اور سمندر Ú©Û’ راستے اپنی فوجیں ہندوستان بھیجے گا۔ مقصد ایک ہی تھا کہ انگریزوں Ú©Ùˆ یہاں سے نکالا جائے Û” شومئی قسمت کہ اس منصوبے پر عمل نہ ہو سکا۔
باایں ہمہ ٹیپو سلطان 1798 Ø¡ تک نپولین بوناپارٹ سے رابطے میں رہا۔ ادھر ہندوستان Ú©Û’ گورنر جنرل جون شورے Ú©Ùˆ تبدیل کر دیا گیا اور اس Ú©ÛŒ جگہ لارڈ ویلسلے Ø¢ گیا۔ لارڈ ویلسلے Ù†Û’ ٹیپوسلطان Ú©ÛŒ سرکوبی کا فیصلہ کر لیا۔ ویلسلے Ù†Û’ ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی مہرے نظام آف Ø+یدرآباد Ú©Ùˆ ترغیب دی کہ وہ فرانسیسی اتØ+اد ختم کر دے اور فرانسیسی سپاہیوں Ú©Ùˆ سبکدوش کر دے۔ 1799 Ø¡ میں جب نپولین شام میں فوجی مہم میں مصروف تھا تو انگریزوں Ù†Û’ ٹیپو سلطان پر Ø+ملہ کر دیا۔ انگریزوں اور میسور Ú©Û’ درمیان یہ چوتھی جنگ تھی اور اسے (Fourth Anglo Maysore War) کہا جاتا ہے۔ نپولین Ù†Û’ فرانسیسی ڈائریکٹری (فرانس میں برسراقتدار 5 ڈائریکٹرز Ú©ÛŒ تنظیم) Ú©Ùˆ صاف صاف کہہ دیا تھا کہ وہ جونہی مصر پر قبضہ کر Ù„Û’ گا تو ہندوستان Ú©Û’ شہزادوں سے رابطے قائم کر Û’ گا اور پھر ان Ú©Û’ ساتھ مل کر انگریزوں پر Ø+ملہ کر دے گا۔
13فروری 1798Ø¡ Ú©Ùˆ فرانسیسی سفارتکار ٹیلی رینڈ (Tellyrand) Ú©ÛŒ ایک رپورٹ Ú©Û’ مطابق نپولین Ù†Û’ کہا تھا کہ مصر Ú©Ùˆ فتØ+ کرنے Ú©Û’ بعد ہم سویز سے بھارت 15,000فوجی بھیجیں Ú¯Û’ جو ٹیپو سلطان Ú©ÛŒ فوجوں Ú©Û’ ساتھ شانہ بشانہ لڑیں Ú¯Û’ اور انگریزوں کیلئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہوگی لیکن نپولین Ú©ÛŒ یہ Ø+کمت عملی اس وقت ناکام ہو گئی جب 1799Ø¡ میں ایکرے (اس وقت سلطنت عثمانیہ کا شہر) کا Ù…Ø+اصرہ اس سے ختم کرا لیا گیا۔ پھر 1801 Ø¡ میں وہ ابوکیر(مصر) Ú©ÛŒ لڑائی بھی ہار گیا۔ ایکرے شہر آج Ú©Ù„ اسرائیل میں ہے۔
ذرا سوچئے۔ اگر قسمت یاوری کرتی اور نپولین کو مصر میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا اور اس کی فوجیں ٹیپو سلطان کے ساتھ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی سے بھڑ جاتیں تو پھر کیا ہوتا؟ شائد پورے ہندوستان کا نقشہ ہی بدل جاتا لیکن تاریخ میں کچھ اور ہی لکھنا ٹھہرا تھا ۔