لاہور سمیت متعد اضلاع میں سرکاری سکولز اور نجی کالجز کو بند کردیا گیا
school.jpg
کورونا کیسز میں اضافہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور میں سمیت 25 اضلاع میں سرکاری سکولز اور نجی کالجز کو بند کردیا۔
این سی او سی کی ہدایات میں پنجاب میں 25 اضلاع کے کالجز کو بند کردیا گیا ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچ فیصد سے زائد کورونا کیسز والے اضلاع میں کالجز کو بند کیا جارہا ہے۔
ان اضلاع میں جامعات ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گی ۔ان اضلاع میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو بھی بند کیا جارہا ہے ۔باقئ اضلاع میں کورونا ایس او پیز کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں جاری رکھی جائیں گی۔
دوسری طرف نہم سے بارہویں تک سکولز بھی دوبارہ بند کر دیئے گئے۔ بند کیے جانے والے اضلاع میں لاہور، بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالا، جھنگ، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودھا، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
سکول ایجوکیشن نے مذکورہ اضلاع میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے پر تمام تعلیمی سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ صرف گجرات اور سیالکوٹ میں کورونا کی شرح کم ہونے پر تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز کے مطابق جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔