Results 1 to 2 of 2

Thread: ’یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار،توہین رسالت قانون پرسمجھوتہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic ’یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار،توہین رسالت قانون پرسمجھوتہ

    ’یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار،توہین رسالت قانون پرسمجھوتہ نہیں ہوگا‘

    Imran khan.jpg
    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی دنیا کو دو ٹوک اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے تیار ہے لیکن توہین رسالت ﷺ قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران جی ایس پی پلس سٹیٹس پر یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے جانے والے نکات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

    اس کے علاوہ اجلاس کے دوران جبری گمشدگیوں، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں نے بھی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ مذاہب کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا نامناسب ہے۔ مقدس شخصیات کی توہین سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔


    2gvsho3 - ’یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار،توہین رسالت قانون پرسمجھوتہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ’یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار،توہین رسالت قانون پرسمجھ

    2gvsho3 - ’یورپی یونین کےتحفظات دورکرنے کوتیار،توہین رسالت قانون پرسمجھوتہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •