متحدہ عرب امارات کی ’’ہریس‘‘
بکرے یا چکن کے گوشت میں گندم کو کوٹ کر دلیہ کی شکل میں ملانے سے یہ ڈش تیار کی جاتی ہے۔ اسی لیے اسے ’’دلیہ ڈش ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ڈش کئی مشرقی ممالک کے کوزین کا اہم حصہ ہے۔ اس ڈش کی تیاری کیلئے رات کو گند م بھگو کر صبح استعمال کی جاتی ہے۔ پکانے سے پہلے اس میں ہڈی والا گوشت ڈالا جاتا ہے۔تاہم گوشت کی بوٹیاں بھی ملائی جا سکتی ہیں۔اسے چار سے پانچ گھنٹے ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔تاہم دور جدید میں کچھ گھرانے ککر وغیرہ بھی استعمال کرتے ہیں جس سے وقت کی بچت ہو سکتی ہے۔ روایتی طور پر اسے پکانے کیلئے لوہے کے چمچے استعمال نہیں کیے جاتے۔ امارات میں اس کیلئے لکڑی کی ڈوئیاں کچن کی خاص پہچان ہیں۔گھی میں تلی ہوئی پیاز کا تڑکا لگا کر اسے پیش کیجئے