Results 1 to 2 of 2

Thread: فلسطین کی حمایت پر حکومت پاکستان، عوام اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic فلسطین کی حمایت پر حکومت پاکستان، عوام اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ

    فلسطین کی حمایت پر حکومت پاکستان، عوام اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ، فسلطینی سفیر احمد ربیع

    Plestine-Ambassador.png
    فلسطین کے سفیر احمد ربیعی نے پاکستانی عوام، حکومت اور سیاسی قیادت کی جانب سے فلسطین کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی پر پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
    پاکستان کے نام جاری کیے گئے خصوصی تہنیتی مراسلے میں فلسطینی سفیر احمد ربیعی نے کہا کہ ‘خود مختار اور آزاد ریاستِ فلسطین کے مقصد کی حمایت پر فلسطین کے عوام، جن میں مرد، عورتیں، بچے اور بزرگ سب شامل ہیں، کی جانب سے میں پاکستان کے برادر عوام، ملک کی عظیم فوج، تمام اعلیٰ قیادت صدر مملکت و وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، تمام وزرا، ارکان پارلیمان، تمام جماعتوں کے قائدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں’۔
    انہوں نےکہا کہ ‘میں فلسطین کی آزادی کی حمایت اور نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ظلم و جارحیت کی مذمت کرنے کی قابل ذکر کوششوں پر آپ کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں’۔
    احمد ربیعی نے کہا کہ ‘آپ نے مسئلہ فلسطین کے ٹھوس اور فوری حل کے لیے عالمی برادری پر زور دیا’۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    فلسطین کے سفیر نے کہا کہ ‘پاکستان نے اس بحث کو درست رخ پر لانے، اتفاق رائے پیدا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، یہ تاریخی کردار نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری دنیا یاد رکھے گی’۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کا دن جو 21 مئی کو منایا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی سے فلسطینی عوام پر اسرائیل کے منظم قبضے کی مذمت پر مبنی متفقہ قراردار کی منظوری کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

    فلسطینی سفیر نے کہا کہ میں پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور مختلف جماعتوں کے ان وفود کا بھی مشکور ہوں جو سفارت خانے آئے اور اظہارِ یکجہتی کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آپ سب کے مشکور ہیں کہ ہمارے نہتے لوگوں پر اسرائیلی قابض افواج کے حملوں، غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری اور فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکل کی گھڑی میں قیمتی وقت نکال کر آپ نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
    احمد ربیعی نے کہا کہ اسرائیل کے یہ تمام اقدامات، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، یہ ایک انسانی بحران ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی پر میں پاکستان کے تمام لوگوں کا بے حد شکرگزار ہوں، آپ کے اتحاد کے پیغام نے مشکلات میں گھرے فلسطینیوں کے جذبے کو بڑھایا اور ان کے عزم کو ایک توانائی بخشی۔
    احمد ربیعی نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بند ہوگئی ہے لیکن آزادی کے حصول کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ مل کر ہم فلسطین کو آزاد کرائیں گے اور ہم سب فلسطین کے دارالحکومت القدس الشریف میں مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے۔
    ان کے بیان کے جواب میں دفتر خارجہ نے ٹوئٹ کی کہ ‘فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول تک پاکستان فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا’۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان، جنگ بندی کے اعلان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خیرمقدم کی حمایت کرتا ہے۔
    2gvsho3 - فلسطین کی حمایت پر حکومت پاکستان، عوام اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: فلسطین کی حمایت پر حکومت پاکستان، عوام اور سیاسی جماعتوں کا ش

    2gvsho3 - فلسطین کی حمایت پر حکومت پاکستان، عوام اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •