Results 1 to 2 of 2

Thread: فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

    فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

    اسرائل کی جانب سے فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آواز دبانے میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    تاہم اب فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔

    گوگل پلے اسٹور پر فیس بک کی ریٹنگ 4سے گر کر 2 اعشاریہ 6 ہوگئی ہے جب کہ ایپ اسٹور پریہ ریٹنگ کم ہوکر 2اعشاریہ 4 رہ گئی۔

    فیس بک کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں۔

    صارفین مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج بھی ریکارڈ کروارہے ہیں اور ساتھ ہی دیگر صارفین پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ بھی فیس بک کی ریٹنگ میں کمی کے لیے ایپ پر 1 اسٹار کی درجہ بندی کریں ۔

    اس سے قبل بزفیڈ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ فیس بک کی زیر ملکیت انسٹاگرام نے مقبوضہ بیت المقدس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جھڑپ کا مواد غلطی سے ہٹادیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ایک بار پھر مسجد اقصیٰ سے ملحقہ صحن میں کارروائی کی ہے۔
    2gvsho3 - فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

    2gvsho3 - فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •