اردنی منصاف
یہ ڈش بدوئوں کی خاص ہے اور اب پورے اردن میں اسے قومی ڈش سمجھا جاتا ہے۔ ہر میلے ، تقریبات یا شادی بیاہ اس کے بغیر نامکمل سمجھے جاتے ہیں۔ ہلکی آنچ پر بکرے کے گوشت کو پکانے کے بعد دہی کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔ پکانے کے دوران گوشت میں دہی ملایا بھی جاتا ہے۔ اس کے اوپر یا نیچے چاولوں کی باریک سی تہہ بٹھا دی جاتی ہے۔ جبکہ اچھی طرح پکانے کے بعد اس ڈش کو کسی باریک کٹی ہوئی ڈبل روٹی ، پراٹھے یا پوری کے اوپر پھیلا دیا جاتا ہے۔ چاولوں کی تہہ کے اوپر آپ بادام یا دوسرے میوہ جات بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اردن میں یہ ڈش پلیٹوں میں سجا کر دائیں ہاتھ سے کھائی جاتی ہے۔ تاہم اگر آپ چھری کانٹا استعمال کرنا چاہیں تو کوئی پابندی نہیں ۔