سعودی عرب کی تھریس
سعودی عرب میں ڈش ’’تھریس ‘‘رمضان المبارک اور ایام حج میں لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ بھی اس ڈش کو بہت پسند فرماتے تھے۔ یوں اس کی اہمیت ہمارے لیے خاص ہے۔ بکرے کا گوشت ایک گھنٹے کیلئے مناسب آنچ پر پکائیے ، ا یک گھنٹے بعد اس میں آلو، گاجر بھی ڈال دیجئے، اس کے ساتھ ہی ٹماٹر، پیازاور ادرک کا پیسٹ بھی ملا دیجئے، جبکہ سرخ مرچ اور کالی مرچ بھی حسب ضرورت استعمال کیجئے۔ یہ ڈش عمومی طور پر کسی بڑی ٹرے نما برتن میں سرو کی جاتی ہے۔
Nice post