صاØ+ب اولاد

ایک مشاعرے میں انور جلال پوری نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دے رہے تھے۔انہوں Ù†Û’ مزاØ+یہ شاعر عادل لکھنوی Ú©Ùˆ دعوت دینے سے قبل واقعہ سنایا کہ ’’ایک دفعہ ایک بڑا مصور راستے سے گزررہا تھا ،اس Ù†Û’ راستے میں ملنے والے ایک مصورکے پائوں چھوئے۔مصور Ø+یران رہ گیا‘‘۔
اتفاق سے مصورانہیں پہچانتا تھا،بولا: سر !آپ اتنے بڑے مصورہیں اور مجھ جیسے معمولی مصور کے پائوں کو ہاتھ لگائے ،یہ کیا ماجرا ہے؟ مصور کہنے لگا : میں بہت دنوں سے پریشان تھا ، کسی جن کی تصویر بنانا چاہتا تھا مگر ناک نقشہ نہیں مل رہا تھا۔تمہیں دیکھا تو ساری فکر جاتی رہی۔پھر انہوں نے کہا ’’اب میں ’جنات شاعر‘ عادل لکھنوی کو دعوت کلام دیتا ہوں‘‘۔
عادل لکھنوی بھی Ú©Ù… نہ تھے، مائیک سنبھال کرانورجلال پوری Ú©ÛŒ جانب اشارہ کرتے ہوئے مجمعے سے مخاطب ہوئے : ’’معزز سامعین ! آپ کوشائد علم نہیں کہ یہ ’جنات شاعر‘ صاØ+ب اولاد بھی ہے‘‘۔