Results 1 to 1 of 1

Thread: میرا پرچم فخر میرا، میری پہچان پاکستان

  1. #1
    Join Date
    Aug 2021
    Location
    Lahore
    Posts
    14
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default میرا پرچم فخر میرا، میری پہچان پاکستان

    میرا پرچم فخر میرا، میری پہچان پاکستان
    دھڑکن ہے میرے دل کی، میری جند جان پاکستان

    بن کے لہو میری، ہر اِک رَگ میں بستا ہے
    وفا و پاسداری ہے، میرا ایمان پاکستان

    دفاع تیرا مقدم ہے، جو تُو ہے ، تو سب کچھ ہے
    تیری حرمت کی خاطر سب، کروں قربان پاکستان

    وطن تُو جب پکارے گا، مجھے موجود پائے گا
    نچھاور تجھ پہ کردونگا، میں اپنی جان پاکستان

    مقدر ہو خوشحالی، وافورِ رزق ہو دھرتی
    رکھے شاداب میرا رب، تیرے کھلیان پاکستان

    تیرا ہر فردِ ملت ہو، محبت کا امیں ثابت
    پیامِ امن و اخوت سے، رہے یکجان پاکستان

    شاہیں تیرے پَھلیں پُھولیں، محنت سے فلک چُھو لیں
    تابندہ آئند لیکر سب، چڑھیں پروان پاکستان

    گہوارہِ امن ہو یا رب، یہ ارضِ پاک محشر تک
    رہے یہ سربلند پرچم، ہو عالی شان پاکستان

    (طارق اقبال حاوی)
    Last edited by Tariq Haavi; 01-09-2021 at 01:22 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •