-
بُڑھاپا خوبصورت ہے
بُڑھاپا خوبصورت ہے ! اگر
زرا سا لڑکھڑائیں تو
سہارے دوڑ کر آئیں!
تازہ اخبار لاکر دیں
پُرانے گیت سُنوائیں!
بصارت کی رسائی میں
پسندیدہ کتابیں ہوں!
مہکتے سبز موسم ہوں،
پرندے ہوں،شجر ہوں تو!
بڑھاپا خوب صورت ہے!!!
جنہیں دیکھیں تو آنکھوں میں
ستارے جگمگا اُٹھیں!
جنہیں چُومیں تو ہونٹوں پر
دُعائیں جھلمِلا اُٹھیں!
جواں رشتوں کی دولت سے
اگر دامن بھرا ہو تو!
رفیقِ دل، شریکِ جاں برابر
میں کھڑا ہو تو!
بُڑھاپا خوب صورت ہے!
Posting Permissions
- You may not post new threads
- You may not post replies
- You may not post attachments
- You may not edit your posts
-
Forum Rules