Spiff
بیٹی ! پاپا کی قوت خرید ختم ہوگئی
کان میں آواز پڑی پاپا ہر عید پر دو ڈریس دلاتے ہیں ، میں ایک پہلے دن پہنتی ہوں ، دوسرا عید کے دوسرے دن ، آپ نے وعدہ کیا تھا آپ نے ایک ڈریس لے کر کیوں دیا ہے ؟
بیٹی کے سوال پر ماں ادھر اُدھر دیکھنے لگی باپ نے اولاد کو آغوش میں لیا ، گال تھپتھپائے اور کہنے لگے تم کو آئس کریم کھلائوں ، بیٹی اٹل نہیں پاپا ڈریس تو دلائیں پھر آئس کریم کھائیں گے ، باپ نے ماتھے کا پسینہ صاف کیا اور مخاطب ہوا ، میری بیٹی یہ ڈریس پہن کر شہزادی لگے گی اور عید تو ہوتی پہلے دن کی ہے دوسرا سوٹ اس کی اہمیت ختم کردے گا ، نہیں پاپا میں سنبھال کر رکھوں گی ، باپ نے بیٹی کو گود میں اٹھایا ، آئس کریم کی دکان پر لے گیا اور بیوی کو دیکھ کر کہنے لگا تنخواہ بڑھتی نہیں اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، سوچتا ہوں تو دل کلیجے کو آجاتا ہے یہ سمجھدار ہورہی ہے ، وقت تیزی سے گزر رہا ہے اس کی پڑھائی اور دیگر اخراجات کیسے پورے ہوں گے تم بھی اپنا ہلکا پھلکا سوٹ لے لو گھر پر مہمان آئیں گے تو اچھا نہیں لگے گا ، بیوی نے معصومیت سے شوہر کی طرف دیکھا اور کہنے لگی آپ کا پچھلی عید کا سوٹ اب عجیب لگتا ہے دوستوں سے ملنے جائیں گے وہ نئے سوٹ میں اور آپ پرانے میرا چھوڑیں اپنا کوئی اچھا سوٹ لے لیں ۔
میاں ، بیوی کے باتوں سے محبت چھلک رہی تھی کہ بیٹی نے باپ کی طرف دیکھا اور کہنے لگی
پاپا میری سینڈل کینسل اور دوسرا سوٹ بھی ، میرے اسکول کے جوتے اس ڈریس پر اچھے لگیں گے ، آپ کی پری سمجھدار ہو نہیں رہی بلکہ ہوچکی ہے ۔
"بیٹی نے باپ کے گلے میں ہاتھ ڈالا اور کہنے لگی پاپا آئس کریم کل تو کھائی ہے آج میرا بالکل دل نہیں "
Last edited by T@nHA.D!L; 17-08-2023 at 02:39 PM.
Spiff
Humor is the best Medicine in a bz Day