مجھے کئی لوگ یہ کہتے رہتے ہیں کہ آپ مجھےبہت پسند ہیں میں عموماً ان کا شکریہ ادا کرکے خاموش ہوجاتا ہوں مگر آج انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو میں پسند نہیں ہوں بلکہ آپ کو میرا وہ امیج یا تصوراتی خاکہ پسند ہے جو اس فیس بک کی تحریروں کے ذریعے آپ تک منتقل ہوا ہے میں حقیقت میں کیسا ہوں؟؟؟
میرا مزاج میرا اخلاق میرے عادات و اطوار کیسے ہیں؟؟؟
یہ آپ قطعی نہیں جانتے مجھے فی الواقع جاننے کا دعویٰ یا تو میرے ماں باپ بہن بھائی دوست کرسکتے ہیں یا پھر وہ عزیز و اقارب جو مجھ سے قریب رہے ہوں مجھ سمیت دیگر جتنے لوگوں کی آپ پوسٹ پڑھتے ہیں یا فیس بک کے ذریعے جانتے ہیں اگر ان کے گھر والوں سے ان کا اخلاق پوچھا جائے تب معلوم ہو کہ عمل کی دنیا میں ان کا کردار کیسا ہے؟؟؟
اس فیس بک کی دنیا سے دھوکہ نہ کھائیں بہت ممکن ہے کہ آپ کا شوہر بھائی بیوی یا بہن مجھ جیسے نام نہاد دانشور سے ہزار گنا بہتر انسان ہوں لہٰذا سراب کو بہشت سمجھنے کی بجائے جو حاصل ہے اسکی قدر کیجیئے۔