ahan good tip
great and useful sharing
’مکمل تحفظ چاہیے توہارڈ ڈرائیو توڑدو‘
ایک تحقیق کے مطابق پرانی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز پر موجود ڈیٹا کو جعلسازوں اور ہیکرز سے محفوظ رکھنے کا سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ ہارڈ ڈرائیو کو توڑ کر اسے ناقابلِ استعمال بنا دیا جائے۔
تحقیق کے مطابق جعلساز اور مجرم انرنیٹ پر ہونے والی نیلامیوں اور کچرا دانوں سے پرانے کمپیوٹر حاصل کرتے ہیں اور پھر آسانی سے دستیاب سافٹ ویئرز کی مدد سے ان پر موجود مواد اور معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔
کمپیوٹر جریدے ’وچ‘ نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ یہ عمل کتنا آسان ہے’ای بے‘ سے آٹھ کمپیوٹر خرید کر ان پر سے ’ڈیلیٹ‘ کی جانے والی بائیس ہزار فائلیں دوبارہ حاصل کیں۔
جریدے کے مطابق اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ ’مکمل تباہی‘ ہے۔ جریدے کی مدیر سارہ کڈنر کے مطابق لوگوں کے ذاتی کمپیوٹر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے استعمال اور ڈیجیٹل تصاویر کی وجہ سے ان کی ذاتی معلومات کا خزانہ ہوتے ہیں اور آن لائن شاپنگ کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے عام لوگوں کی کاروباری معلومات بھی اب قریباً ہر کمپیوٹر پر موجود ہوتی ہیں۔
سارہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی معلومات شناخت چوروں کے لیے بہترین تحفہ ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ یہ انتہائی اقدام لگتا ہے لیکن سو فیصد محفوظ ہونے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنی ہارڈ ڈرائیو کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں‘۔
ahan good tip
great and useful sharing
hawwww waqehi
hmmm
par yeh tu bari companies wagera ko karna chahiye na
is mai kanjosi wali konsi bat hai
hmra konsa itna private data hota hai
is mai kanjosi wali konsi bat hai
hmra konsa itna private data hota hai
ye to hey but ho b to sakta hey for example agar koe intelligence institute k employee ka personal pc ho to......................