Results 1 to 1 of 1

Thread: 2 Iqtibasaat!

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Hijaab's Avatar
    Hijaab is offline جنوں صفت
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Rep Power
    11381706

    candel 2 Iqtibasaat!

    ماننے والے
    پاکستان امریکہ Ú©Ùˆ سپر پاور مانتا ہے اس لیے اس سے ڈرتا ہے ورنہ جو ممالک اس Ú©ÛŒ خدائی Ú©Û’ قائل نہیں۔وہ اس سے نہیں ڈرتے۔مشہور ہے دو ہندو بھائیوں میں ایک صبØ+ اٹھ کر اپنے بت پوجا کرتا تھا تو دوسرا بت Ú©Ùˆ Ú¯Ù† کر دس جوتے مارا کرتا تھا۔ایک روز یہ بت پجاری Ú©Û’ خواب میں آکر کہنے لگا کہ �تم اپنے بھائی Ú©Ùˆ سمجھاؤ۔وہ ہماری توہین نہ کرے ورنہ ہم تمھیں تباہ کر دیں گے۔�

    پجاری نے عرض کی کہ �بھگوان میں تو ہر روز تمھاری پوجا کرتا ہوں اور تم سزا بھی مجھے ہی دینا چاہتے ہو جو جوتے مارتا ہے اسے سزا کیوں نہیں*دیتے ؟�

    بت Ù†Û’ جواب دیا کہ�جو ہمیں مانتا ہی نہیں*ہم اسے کیسے سزا دے سکتے ہیں۔ہم تو اسی Ú©Ùˆ سزا دیں Ú¯Û’ جو ہمیں مانتا ہے۔�اس طرØ+ امریکا کا رعب بھی انہی ممالک پر چلتا ہے جو اسے مانتے ہیں جو نہیں*مانتے امریکا ان کا Ú©Ú†Ú¾ نہیں*بگاڑ سکتا۔

    (پروفیسر Ù…Ø+مد اسلم،سر راہے �نوائے وقت)
    ************************************************************ ********************

    پتنگ بازی

    ہم پتنگ بازی کو کھیل مانتے ہیں کیونکہ بقول یوسفی �جہاں کھیل میں دماغ پر زور پڑا،کھیل کھیل نہیں*رہتا کام بن جاتا ہے۔�اور پتنگ بازی میں بوجھ دماغ کی بجائے کوٹھے پر پڑتا ہے۔ہم نے ایک پتنگ باز سے پوچھا۔۔
    �یہ پیچ لڑانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟�
    کہا �کلائی مضبوط ہوتی ہے۔�
    پوچھا،�مضبوط کلائی کا فائدہ؟�
    کہا �پیچ لڑانے میں آسانی ہوتی ہے۔�
    پیچ بھی سیاست Ú©ÛŒ طرØ+ پر پیچ ہوتے ہیں،مگر پتنگ بازی اور سیاست بازی میں یہ فرق ہے کہ ہمارے ہاں اول الذکر Ú©Û’ لئے ڈور اور آخر الذکر Ú©Û’ لئے بیک ڈور Ú©ÛŒ ضرورت پڑتی ہے۔امریکا اور روس Ù†Û’ خلائی جہازوں Ú©Û’ ذریعے آسمان پر پہنچنے Ú©ÛŒ کوشش کی،ابھی وہ خدا تک پہنچنے Ú©Û’ لیے خلائی شیٹل کا سہارا لینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔جبکہ ہم Ù†Û’ پتنگ بازی میں اتنی ترقی کرلی ہے کہ ہر سال بذریعہ �پتنگ� کئی لوگ خدا تک پہنچ جاتے ہیں۔

    (ڈاکٹر یونس بٹ کی کتاب �جوک در جوک � سے)
    Last edited by DaNgErOuS tEaRs; 09-09-2012 at 10:12 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •