یاہو کی نئی چیف ایگزیکٹو
یاہو انٹرنیٹ ایکسپلورر نے سلیکون ویلی کی تجربہ کار خاتون کیرل بارٹز کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا ہے۔
ساٹھ سالہ کیرل بارٹز آئی ٹی انڈسٹری میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کاروباری سافٹ ویئر آٹو ڈیسک کی قیادت چودہ سال کی اور دو ہزار چھ میں اس کی چیئرمین بنیں۔
کیرل بارٹز کی تقرری یاہو کے شریک بانی جیری ینگ کے ریٹائر ہونے کے بعد عمل میں آئی۔
آٹو ڈیسک سے پہلے کیرل بارٹز نے نو سال سن مائیکرو سافٹ میں کام کیا جہاں وہ سینیئر ایگزیکٹو کے عہدے تک پہنچیں۔
ان کا شمار فارچیون میگزین کی کاروباری دنیا کی پچاس نہایت با اختیار خواتین میں ہوا ہے اور بیرن کی تیس نہایت قابل احترام چیف ایگزیکٹو آفیسرز میں بھی ان کا شمار ہوتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیرل بارٹز کا تجربہ یاہو کو مزید مضبوط کرے گا۔
آٹو ڈیسک کے سابق مینیجر نیلوفر مرچنٹ کا کہنا ہے ’کیرل بارٹز اہمیت کو دیکھتی ہیں اور دوسروں کی طرح اس بات کی فکر نہیں کرتیں کہ لوگ کیا سوچیں گے۔‘
جیری ینگ کے دور میں یاہو کے حصص کی قیمت بارہ ڈالر رہ گئی تھی۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو اس وقت ناراض کیا جب انہوں نے مائیکرو سافٹ کی 48 بلین ڈالر کی پیشکش مسترد کر دی۔