ایک بچہ پہلی دفعہ اسکول گیا تو ٹیچر نے اسے چار جملے یاد کرنے کیلئے دئیے ۔
بچہ گھر آیا تو اسے وہ چار لفظ بھول گئے اس نے اپنی ماں سے کہا کہ مجھے ٹیچر نے چار جملے یاد کرنے کو کہا تھا وہ مجھے بھول گئے ہیں ماں غصے میں تھی غصے میں کہا بکواس بند کرو۔
بچہ یہ جملہ یاد کرنے لگ گیا بکواس بند کرو۔۔۔۔۔۔۔ بکواس بند کرو
گھر سے باہر نکلا تو ریڑھی والا کہہ رہا تھا ۔ ٹین ڈبہ والا پرانے لوہے والا بوسی ٹکڑوں والا۔
بچہ نے یہ جملہ یاد کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹین ڈبہ والا پرانے لوہے والا بوسی ٹکڑوں والا۔
تھوڑا آگے گیا تو شوہر بیوی سے کہہ رہا تھا ۔۔۔۔ آؤ ڈارلنگ چلیں
بچے نے یہ یاد کر لیا ۔۔ آؤ ڈارلنگ چلیں
پارک میں گیا تو ایک دوست اپنے دوست سے کہہ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاوید میانداد نے چھکہ مارا۔
بچے نے یہ جملہ بھی یاد کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔ جاوید میانداد نے چھکہ مارا۔۔۔
اگلے دن اسکول گیا تو ٹیچر نے اس سے پوچھا چار جملے یاد کئے ہیں تو بچے نے جواب دیا ۔
بکواس بند کرو۔
ٹیچر نے کہا ۔۔۔۔ آخر تم نے اسکول کو کیا سمجھا ہوا ہے۔
بچہ بولا ۔۔۔۔ ٹین ڈبہ والا پرانے لوہے والا بوسی ٹکڑوں والا۔
ٹیچر نے کہا ( غصے سے ) آؤ تمہیں میڈم کے پاس لیکر جاؤں
بچہ بولا۔۔۔۔۔ آؤ ڈارلنگ چلیں
میڈم کے پاس گئے میڈم نے تھپڑ مارا
بچہ بولا ۔۔۔۔۔۔ جاوید میانداد نے چھکہ مارا۔