اس کا کیا قصور
جس دفتر میں ،میں کام کرتا ہوں وہاں سامنے والی سیٹ پر ایک لڑکی بیٹھتی ہے
بڑی رنجیدہ سی اداس اداس ، میں دوسروں کے معاملات میں دخل تھوڑا کم ہی
دیتا ہوں ، لیکن اس دن اس سے پوچھے بغیر نہ رہ سکا اس دن وہ رو رہی تھی اور یہ
دیکھ کر میں حیران رہ گیا کے ان آنسوں میں خون کی آمیزش تھی میرے پوچھنے پر
اس نے بتایا میرا ایک جگہ نکاح ہوا تھا رخصتی کے دو دن پہلے لڑکے کی بہنوں کے
کہنے پر اس نے اسے طلاق دے دی کے تمہاری شادی کہیں اور کریں گے یہ لڑکی
غریب ہے کچھ لے کر نہیں آئے گی ، ، ، قرطاس بھائی رات بھر رونے کی وجہ سے میری آنکھیں زخمی ہو گی ہیں بقول اس کے ، ، ،الرجی یا کسی بھی وجہ سے اس
کی آنکھوں میں آنسوں کے ساتھ خون آتا ہو جو بھی تھا ، ، ، لیکن وہ لڑکی غم ذدہ ہے میں آپ
سے پوچھنا چاہتا ہوں ہم اتنے خود غرض کیوں ہو گے ہیں ? دنیا ہی کو ہم اتنا کچھ کیوں سمجھ رہے ہیں ،
جوآنسو کے رنگ لے آئے وہی دامن کا شہ پارہ
Muhammad Qartaas Mirza ()
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::