بيع الثانيربيع الثاني اسلامي قمري سال کا چوتھا مہينہ ہے، يہ بڑي فضيلت اور برکت والا مہينہ ہے، اس ماہ کو ربيع الآخر بھي کہا جاتا ہے، ربيع الثاني کے مہينہ ميں نوافل و وظائف کا پڑھنا بے شمار ثواب حاصل کرنےکا باعث ہے۔
پہلي شب
اس ماہ کي پہلي شب نماز مغرب کي ادائيگي کے بعد عشاء کي نماز سے قبل آٹھ رکعت نفل نماز دو رکعت کرکے اس طرح پڑھے کہ پہلي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين بار سورہ کوثر دوسري رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين مرتبہ سورہ کافرون، اس کےبعد باقي تمام رکعتوں ميں سورہ فاتحہ کے بعد ہر رکعت ميں تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، اس نماز کو پڑھنے سے اللہ تعالي ہر طرح کي پريشاني و مشکل سے خلاصي عطا فرماتا ہے۔
تيسري شب
جو کوئي ربيع الثاني کي تيسري شب نماز عشا کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، سلام پھيرنے کے بعد چاليس مرتبہ يہ پڑھے يابدوح يا بديع انشا اللہ تعالي جو بھي نيک حاجت ہوگي پوري ہوگي۔


پانچويں شب
اس ماہ کي پانچويں شب کو نماز عشا کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد نو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، پروردگار عالم نوافل کي مداومت کرنے والے کو جنت الفردوس ميں جگہ عطا فرمائے گا۔
پندرہ تاريخ
جو کوئي ربيع الثاني کي پندرہ تاريء کو چاشت کے بعد چودہ رکعت نفم نماز دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے سلام پھيرے تو نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ ساٹھ مرتبہ يہ پڑھے۔
يا ملک
حاصل ہو گا۔

پندرھويں اور انتيسويں شب
اس ماہ کي پندرہ اور انتيس شب کو نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، سلام پھيرنے کے بعد اللہ تعالي سے دعا مانگے انشا اللہ جو بھي جائز دلي مراد ہوگي وہ پوري ہوگي۔