شیطان کی ریٹائرمنٹ
شیطان دیکھنے میں کیسا ہے ؟ "ایک بار ہم نے محلے کے مولوی سے پوچھا تو جواب دینے کے بجائے ہمارا منہ دیکھنے لگے ۔۔ شیطن رائٹر تو نہیں ہے لیکن دنیا کی بیسٹ سیلر کتابوں کے مصنف اللہ تعالٰی کے کلام میں اس کا بہت ذکر ہے ۔۔
شیطان ایک سیلف میڈ شخصیت ہے وہ شخص جسے سب برا کہیں اس کا برا ہونا مشکوک ہوجاتا ہے ۔۔۔ شیطان کوپہلے صرف اچھے ' برا کہتے ، اب تو اسے برے بھی برا کہنے لگے ہیں ۔۔
پہلے اس نے شیطان بننے کے لیے انسان کو سجدہ نہ کیا 'اب اسے شیطان رہنے کے لیے انسان کو سجدہ کرنا پڑتا ہے ۔۔
مارٹن لوتھر نے کہا ہے " جہاں موسیقی ہو وہاں شیطان نہیں ہوتا ۔۔"جس کی وجہ شاید یہ ہو کہ وہ سمجھتا ہے کہ یہاں تو میرے بغیر بھی کام چل رہا ہے لیکن اس کی ریٹائرمنٹ کے بعد کئی محفلیں اور وزارتیں خطرے میں پڑگئی ہیں ۔۔ دنیا بالخصوص یورپ کو زنانہ لباس کی قلت کا سامناہوگا کہ اب ان ممالک میں زنانہ لباس آدھے گز میں بن جاتا ہے ' کیونکہ ہم نے ہیٹ آدھے گز سے کم کپڑے میں بنتے نہیں دیکھا پھر تھان لگا کریں گے ۔۔
عکس بر عکس) از یونس بٹ )
_________________