ایک عظیم رشتہ
انسان جب دنیا میں آتا تو بہت سے رشتے اس کے آس پاس ہوتے ہے ، وہ سب رشتے وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جاتے ہے مگر ایک رشتہ جو مرتے دم تک انسان کے ساتھ رہتا ہے وہ رشتہ باپ اور ماں کا ہوتا ہے
ماں تو وہ عظیم ہستی ہے جس کے جذبوں اور محبت میں کوئی ملاوٹ نہیں ہوتی ۔ ماں کے بغیر یہ دنیا ادھوری ہے ۔بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو جس رشتے سے سب سے پہلے ملتا ہے وہ رشتہ ماں کا ہوتا ہے ۔اللہ نے یونہی تو ماں کے قدموں تلے جنت نہیں رکھی ۔ ماں جو اپنی اولاد کی خوشی میں سب سے زیادہ خوش اور اس کے دکھ میں سب سے زیادہ دکھی ہو جاتی ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ بد قسمت وہ ہے جو ماں کی قدر نہ کر سکے ۔ ماں کی قدر ان لوگوں سے پوچھو جن کی قسمت میں ماں کی محبت نہیں ہے ۔ چفقت بھری چھاؤں نہیں ہے ۔ اگر میں ساری عمر ماں پر لکھوں تو بھی یہ زندگی کم پڑجائے
میری ماں جس نے مجھے اس عمر تک پہچایا مجھے اس قابل بنایا کہ میں ماں کے بارے میں کچھ لکھ سکوں جس نے میری ہر خواہش کو لبوں تک آنے سے پہلے پورا کیا ۔ اللہ کبھی کسی کو اپنی اس عظیم نعمت سے محروم نہ کرے اور دنیا میں سب کی ماؤں کو سلامت رکھے تاکہ یہ دنیا ہمیشہ خوبصورت رہے