Results 1 to 2 of 2

Thread: Mushtaq Ahmed Yousufi "Chiragh Talay"

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Arslan's Avatar
    Arslan is offline ĠǻИďД ЬãċĦǻ
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,775
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Rep Power
    21474894

    Default Mushtaq Ahmed Yousufi "Chiragh Talay"

    جنُونِ لطیفہ

    کچھ دن ہوئے ایک مڈل فیل خانساماں ملازمت کی تلاش میں آ نکلا اور آتے ہی ہمارا نام اور پیشہ پوچھا۔پھر سابق خانساماؤں ک پتے دریافت کیے۔ نیز یہ کہ آخری خانساماں نے ملازمت کیوں چھوڑی؟ باتوں باتوں میان انہوں نے یہ عندیہ بھی لینے کی کوشش کی کہ ہم ہفتے میں کتنی دفعہ باہر مرعو ہوتے ہیں اور باورچی خانے میں چینی کے برتنوں کے ٹوٹنے کی آواز سے ہمارے اعصاب اور اخلاق پر کیا اثر مرتب ہوتا ہے ۔ایک شرط انہوں نے یہ بھی لگائی کہ اگر آپ گرمیوں کی چھٹیوں میں پہاڑ پر جائیں گے تو پہلے عوضی مالک پیش کرنا پڑے گا ۔
    کافی ردوکد کے بعد ہمیں یوں محسوس ہونے لگا جیسے وہ ہم میں وہی خوبیاں تلاش کر رہے ہیں جو ہم ان میں ڈھونڈ رہے تھے۔ یہ آنکھ مچولی ختم ہوئی اور کام کے اوقات کا سوال آیا تو ہم نے کہا کہ اُصولاً ہمیں محنتی آدمی پسند ہیں ۔ خود بیگم صاحبہ صبح 5 بجے سے رات کے 10 بجے تک گھر کے کام کاج میں جُٹی رہتی ہیں ۔ کہنے لگے
    "*صاحب ! ان کی بات چھوڑئیے۔ وہ گھر کی مالک ہیں ۔ میں تو نوکر ہوں !"
    ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ وضاحت بھی کر دی کہ برتن نہیں مانجوں گا۔۔۔ جھاڑو نہیں دوں گا ۔۔۔ ایش ٹرے صاف نہیں کروں گا ۔۔۔ میز نہیں لگاؤں گا ۔۔۔ دعوتوں میں ہاتھ نہیں دُھلاؤں گا ۔
    ہم نے گھبرا کر پوچھا " پھر کیا کرو گے؟ "
    " یہ تو آپ بتائیے ۔ کام آپ کو لینا ہے ۔ میں تو تابع دار ہوں۔"
    جب سب باتیں حسبِ منشا و ضرورت /ضرورت ہماری ، منشا ان کی / طے ہو گئیں تو ہم نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ بھئی سودا سلف لانے کے لئے فی الحال کوئی علیٰحدہ نوکر نہیں ہے ۔ اس لئے کچھ دن تمہیں سودا بھی لانا پڑے گا۔ تنحواہ طے کر لو ۔
    فرمایا
    "جناب ! تنخواہ کی فکر نہ کیجئے۔ پڑھا لکھا آدمی ہوں ۔ کم تنخواہ میں بھی خوش رہوں گا۔"
    "پھر بھی ؟"
    کہنے لگے
    " پچھتر روپے ماہوار ہو گی ۔ لیکن اگر سودا بھی مُجھی کو لانا پڑا تو چالیس روپے ہو گی ! "

    مُشتاق احمد یوسفی "چراغ تلے

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - Mushtaq Ahmed Yousufi "Chiragh Talay"

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default Re: مُشتاق احمد یوسفی "چراغ تلے" ............ جنُو

    v nice shairng

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •