کیسی وحشت ہے، چپ سے رہتے ہو
کیا محبت ہے ،چپ سے رہتے ہو
کیا نہیں بات کوئی کہنے کی
یا یہ عادت ہے چپ سے رہتے ہو
شام کرتی ہے تم سے با ت مگر
کیا قیامت ہے ، چپ سے رہتے ہو
ڈھونڈتے کیا ہو آئینے میں تم
کیسی حیرت ہے چپ سے رہتے ہو
مسئلہ ہے یہ کوئی چپ رہنا
یا شرارت ہے چپ سے رہتے ہو
ہر طرف گونجتی ہیں آوازیں
تم پہ حیرت ہے چپ سے رہتے ہو