ؤ کچھ دور چلیں
آؤ کچھ دور چلیں
درد کے صحرا سے جہاں
شور ہی شور ہے بس چیختے سنّاٹوں کا
دور تک پھیلا ہے
احساس کا جلتا جنگل
آؤ کچھ بات کریں
یا یُونہی چلتے رہیں
تیری آنکھوں سے رواں ہے
جو روپہلا جھرنا
اُسکی ہر بُوند میری روح کو سیراب کرے
تیری معصوم شرارت کے حسِیں نازک تن
وقت کے ناگ نہ ڈس جائیں
آؤ کچھ دور چلیں
درد کے صحرا سے پرے
پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا
nice
kisi Hor Di Duniya Wasaunday Wasunday
Asi Apni Hi Duniya Ujaarh Baithy
Thanks
پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا