Results 1 to 4 of 4

Thread: پتہ نہیں کیوں

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    HEART
    Posts
    5,627
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    96 Thread(s)
    Rep Power
    21474858

    پتہ نہیں کیوں

    پتہ نہیں کیوں ؟
    " ہیلو" آواز میں ایسی مترنم کھنک تھی جو اسے عام آوازوں سے متمیٌز کرتی تھی ۔بقول مومن : شعلہ سا لپکتا تھا ۔
    " جی "
    " فور سیون فورسیون فور? "
    " جی نہیں ۔۔۔۔ تھری فور سکس تھری فور " /34635/
    " تو کیا یہ بیوٹی پارلر نہیں ? "
    " بیوٹی پارلرتو نہیں البتہ بیوٹی پارلنگ کے آغاز و ارتقاء کا ایک بہت بڑا محرک ضرور ہے "
    " کیا مطلب? "
    " مطلب یہ کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کا بوائز ہوسٹل یے "
    " اوہ - آئی سی - ویسے بائی دا وے آپ کون بول رہے ہیں ? "
    " رانگ نمبر کا یقین ہو جائے تو کون اور کہاں کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے "
    " واہ بھئی واہ آپ آدمی دلچسپ معلوم ہوتے ہیں ۔ کیا یونیورسٹی نے کوالیفائیڈ ملازم رکھنے شروع کر دئے ہیں ? "
    " دیکھئے محترمہ آپ کسی ملازم سے نہیں ایک طالب علم سے مخاطب ہیں "
    " اوہ ۔۔۔ سوری ۔۔۔ آپ کا نام پوچھ سکتی ہوں ? "
    " اس سے مطلب? "
    " ویسے ہی پوچھا ہے ۔۔۔۔ بتانے میں حرج بھی کیا ہے ? "
    " میرا نام ناصر اقبال ہے "
    " خوب ۔۔۔۔ نام اچھا ہے بھئی ۔۔۔۔ یعنی ناصر بھی اور اقبال بھی ۔۔۔۔۔ ویسے یہ دونوں شاعر مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ۔۔۔ آپ کو ناصر کا ایک شعر سناوں?۔۔۔۔ وہ ہے ۔۔۔۔
    دل تو میرا اداس ہے ناصر ۔۔۔۔۔ شہر کیوں ۔۔۔۔۔۔ "
    " دیکھئے محترمہ ! میں اس وقت شعر سننے کے موڈ میں نہیں ہوں ، میرا پڑھنے کا ٹائم ہے ۔۔۔ پرسوں میرا پرچہ ہے ۔ "
    " کیا پڑھ رہے تھے ? "
    " میر و سودا "
    " تو گویا آپ لٹریچر کے سٹوڈنٹ ہیں ? "
    " جی ہاں "
    " مگراتنی رات گئے آپ کو نیند نہیں آرہی ? "
    " جی نہیں "
    " مجھے بھی نہیں آ رہی "
    " لا حول ولا ۔۔۔۔ تو اس میں میرا کیا قصور ہے ?"
    " آپ کیتنے ان رومینٹک ہیں ۔۔۔۔ لٹریچر کے سٹوڈنٹ ایسے ہوتے ہیں ? "
    " یہ رومانس کا کون سا وقت ہے? "
    " آپ عجیب آدمی ہیں ?بھیگی ہوئی چاندنی رات ہے ۔۔۔ بہار کا موسم ہے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ ایک نوجوان لڑکی رات کی تنہائی میں آپ کو فون کر رہی ہے ۔۔۔ ائر آپ کہ رہے ہیں ۔۔۔ یہ رومانس کا کون سا وقت ہے? "
    " مگر آپ ہیں کون ? "
    " ایک لڑکی "
    " وہ تو ظاہر ہے ۔۔۔۔ آپ کا نام کیا ہے ? "
    " آپ کو کونسا نام پسند ہے ? "
    " النی "
    " یہ کس کا نام ہے ? "
    " ایک لڑکی کا "
    " کس نے رکھا ہے? "
    " میں نے "
    " اس کا مطلب کیا ہے?"
    " الو کی گھر والی "
    " تو پھر الو کون ہوا ? "
    " میں "
    " آپ عجیب آدمی ہیں ۔۔۔خود کو الو کہہ رہے ہیں ? "
    " تمہارے ہاتھوں بھی تو بن رہا ہوں "
    اور فون بند ہو گیا ۔۔۔۔۔

    اشفاق احمد


  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,943
    Mentioned
    1077 Post(s)
    Tagged
    10778 Thread(s)
    Rep Power
    21474941

    Default re: پتہ نہیں کیوں


  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default re: پتہ نہیں کیوں

    zaburdast sharing

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Default re: پتہ نہیں کیوں

    Starting Kitni Achi Thi Na


    Last Main To
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •