nice
احتمال باقی ہے
ہمارے ہونٹوں پہ حرفِ وصال باقی ہے
جواب مل چکا، پھر بھی سوال باقی ہے
یہ ڈھلتی عمر بھی شعلے مِرے بجھا نہ سکی
لہو میں اپنے ابھی اشتعال باقی ہے
تمہارا حُسنِ خدا داد تو نہ رہ پایا
مگر فقیر کا حُسنِ خیال باقی ہے
کچھ اور بڑھ گیا ہے سلسلہ تذبذب کا
یقین ختم ہوا، احتمال باقی ہے
ہم اپنے آپ کو اب تک منا نہیں پائے
بس اک یہی ہے جو کارِ محال باقی ہے
ابھی تو زور ہی ٹوٹا ہے جابروں کا، ابھی
نظامِ جبر کا پورا زوال باقی ہے
منافقت کا ہنر آسکا نہ حیدر کو
ہنروروں میں یہی بے کمال باقی ہے
nice
nice 1
​
پھر یوں Ûوا Ú©Û’ درد مجھے راس Ø¢ گیا