شادی کی سالگرہ کے موقع پر میاں بیوی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد کار میں واپس گھر آ رہے تھے۔ راستے میں بیوی شوہر کو ڈانٹتے ہوئے بولی؛
" ذرا دیکھ کر کار چلاؤ، اندھوں کی طرح کیوں چلا رہے ہو، ابھی ہماری گاڑی سامنے سے آتی ہوئی گاڑی سے ٹکراتے ہوئے بال بال بچی ہے، اسی لیے کہتی ہوں کہ کار کی رفتار ذرا کم رکھا کرو اور اسٹیئرنگ وہیل کو ذرا اچھی طرح پکڑا کرو "۔
شوہر غصے سے بولا؛
" تمھارا دماغ تو ٹھیک ہے ناں؟"۔
بیوی نے پھاڑ کھانے والے لہجے میں پوچھا؛
" کیوں کیا ہوا میرے دماغ کو؟"۔
شوہر بولا؛
" گاڑی اس وقت تم چلا رہی ہو، میں نہیں "۔