برین آف برٹین
لندن ائرپورٹ سے طیارہ اڑا جس میں پائلٹ سمیت چار آدمی سوار تھے ۔ ان میں ایک اسکاؤٹ ، ایک بوڑھا اور ایک برین آف برٹین یعنی برطانیہ کا ذہین ترین آدمی تھا ۔ راستے میں جہاز کو آگ لگ گئی ۔ پائلٹ نے اعلان کیا پیراشوٹ تین ہیں اور آدمی چار میرا جان بچانا چونکہ بہت ضروری ہے اس لئے میں تو چھلانگ لگا رہا ہوں یہ کہہ کر پائلٹ کود گیا ۔ اب برین آف برٹین نے کہا کہ میں برطانیہ کا ذہین ترین آدمی ہوں اس لئے میرا زندہ رہنا بہت ضروری ہے یہ کہہ کر اس نے پیراشوٹ پہنا اور کود گیا اب دو افراد رہ گئے ۔ بوڑھے نے اسکاؤٹ سے کہا ! بیٹا میں تو اب بوڑھا ہو چکا ہوں میری جان کی اب کوئی اہمیت نہیں لہذا تم ہی یہ پیراشوٹ پہنو اور کود جاؤ ۔ اسکاؤٹ نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں برین آف برٹین پیراشوٹ کی بجائے میرا بیگ پہن کر کود گیا ہے لہذا ہمارے پاس دو پیراشوٹ موجود ہے