کچھ ہدایتیں کچھ وزارتیں

سوچ بچار اور غور و فکر دماغ کے لئے مضر ہے
وزارتِ ٹنشن اور ڈیپریشن

خواتین ڈائجسٹوں میں چھپنے والی عشقیہ کہانیاں غیرت کے لئے سخت مضر ہیں
وزارتِ شرم و حیا

نت نئے ماڈلز کے موبائل فونز اور ہر روز سو روپے کا ری چارج جیب کے لئے انتہائی مضر ہے
وزارتِ سفید پوشی و بھرم

انتہاء پسندی مذہب کے لئے نہایت مضر ہے
وزارتِ رواداری اور برداشت

سرحد پار ڈرامے ہماری ثقافت اور گھریلو امن و سکون کے لئے مضر ہے
وزارتِ خانہ داری

ہر کسی سے عشق والدین کی عزت ،مال و دولت کے لئے مضر ہے
طبیت زیادہ خراب ہو تو شادی کرلیں
وزارتِ عشق حکومتِ دل

تمام بیہودہ ایس ایم ایس بچوں کی پہچ سے دور رکھیں ۔
اخلاق زیادہ خراب ہوں تو دینی کتب سے رجوع کریں
وزارتِ اخلاقیات و اقدار

بنک لون کرڈیٹ کارڈ اور سٹہ گھریلو بجٹ اور سکون کے لئے مہلک ہے
وزارتِ اخراجاتِ میانہ روی

آپ لوٹا بننے لگے ہیں ۔۔۔۔۔ ؟
ایک بار اور اچھی طرح سوچ لیں ۔ جلد ہی آپ کو اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے
وزارتِ ضمیر

آپ نوٹوں کو تجوری میں جمع کئے جا رہے ہیں ؟
ایک بات یاد رکھیئے ! کفن میں جیب نہیں ہوتی
وزارتِ زندگی و موت