ملت کا “پاسباں“ ہے ، آصف علی زرداری
ملت ہے جسم “جاں“ ہے ، آصف علی زرداری

صد شکر پھر سے “گرم سفر“ اپنا کارواں
اور “میر کارواں“ ہے ، آصف علی زرداری

لگتا ہے جا کہ ٹھیک نشانے پہ اسکا “تیر“
ایسی کڑی کماں ہے ، آصف علی زرداری

ملت ہوئی ہے زندہ پھر اسکے نام سے
عظمتوں کا نشاں ہے ، آصف علی زرداری

ہوتا نہیں ہے وعدہ کوئی قرآن اور حدیث
ایسا ہی اک بیان ہے ، آصف علی زرداری

اسلام کے قلعے میں ہے اب جشن کا سماں
اسکا نگہباں ہے ، آصف علی زرداری

اب چین کی نیند سوئیں گے ملک کے جانثار
سرحد پے براجمان ہے ، آصف علی زرداری

ہو جائیں گیں آرزووئیں پوری ہر “ایک“ کی
اب تو قدر دان ہے ، آصف علی زرداری

بکھری ہوئی ہے ملت ، ہزاروں ہی رنگ میں
اتحاد ، نظم ، ایمان ہے ، آصف علی زرداری

پہلے تو فقط دس ہی فی صد کی بات تھی
پورا پاکستان ہے ، آصف علی زرداری

ملت کا پاسباں ہے ، آصف علی زرداری
ملت ہے جسم جاں ہے ، آصف علی زرداری
*****

میاں بشیر اور قائد اعظم کی روح سے معذرت کے ساتھ