7 * نماز بے حیائی اور منکر (ناشائستہ ) باتوں سے روکتی ہے :
فرمان الہی ہے :﴿ {اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاء وَالْمُنكَرِ } "جو كتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھئے اورنماز قائم کریں ,یقیناً نماز بے حیائی اوربرائی سے روکتی ہے –(سورۃ العنکبوت :45)
8* نماز اهم كاموں میں مددگار ہے :
فرمان باري تعالي ہے : {{وَاسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلاَةِ } " تم لوگ صبرا ور نماز کے ذریعہ مدد حاصل کرو –(سورۃ البقرۃ 45)
9* نماز باجماعت ,تنہا نماز پڑھنے سے افضل ہے :
آپ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا ((صلاۃ الجماعۃ أفضل من صلاۃ الفذِّ بسبع وعشرین درجۃ))
نماز باجماعت ,تنہا پڑھی جانے والی نماز سے ستائیس درجہ افضل ہے –(متفق علیہ )
10* نمازی کیلئے فرشتے رحمت ومغفرت کی دعا کرتے ہیں :
آپ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا : ((الملائکۃ تصلی على أحدکم مادام فی مصلاہ الذی صلی فیہ مالم یحدث ,تقول : اللهم ارحمه))"جب تم ميں سے کوئی شخص اپنی نمازگاہ میں ہوتا ہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہے ,فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ حدث نہ کرے (یعنی اس کا وضوٹوٹ نہ جائے ) ,وہ کہتے ہیں :اے اللہ! تو اسے بخش دے ,اے اللہ !تو اس پررحم فرما"(متفق علیہ)